Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پی ایس ایل7:شرط لگوانے والی ویب سائٹ بھی اسپانسرز میں شامل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بیٹنگ (شرط) لگانے والی ویب سائٹ کی ایک ذیلی کمپنی کا بطور اسپانسر شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ‘دفا نیوز’ پاکستان سپر لیگ کے اسپانسرز میں سے ایک ہے، اس کے لوگو گراؤنڈ کی زمین پر پینٹ کیا جارہا ہے جبکہ باؤنڈری کے اشتہارات بھی لگائے جا رہے ہیں۔

کرکٹ پاکستان نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ‘دفا بیٹ’ کی ذیلی کمپنی ہے جبکہ گزشتہ روز تک ویب سائٹ کے ہوم پیج پر بیٹنگ کا لنک بھی موجود تھا جہاں صارفین پی ایس ایل کے میچوں پر شرط لگا سکتے ہیں۔

ایکسپریس نے انکشاف کیا کہ اس معاملے پر ‘پی سی بی کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی لیکن میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن برنی نے جواب دینے پر رضامندی ظاہر کی تاہم وہ نہیں آئے’۔

دوسری جانب ‘دفا ںیوز’ نے مرکزی صفحہ سے بیٹنگ ونڈو کو ہٹا دیا ہے تاہم اگر کوئی سوشل میڈیا لنکس پر کلک کرتا ہے تو آپشن اب بھی موجود ہے۔

بین الصوبائی رابطے کی وزیر فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ کھیل کی ساکھ کو ممکنہ خطرات سے بچانے اور سٹے بازی سے دور رکھنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نوٹس لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میچز کے دوران سٹے بازی قابل قبول نہیں کیونکہ اس سے ملک میں کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے، “اگر پی ایس ایل کے میچوں پر شرطیں لگیں گی تو کھلاڑیوں کو بھی فکسنگ میں ملوث ہونے کے رجحان سے روکنا مشکل ہوگا”۔



from SAMAA https://ift.tt/ea0ZLwTxS

Post a Comment

0 Comments