رپورٹ: ظہیر علی خان
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے سام سنگ کی جانب سے پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری کی تصدیق کر دی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق دس کمپنیاں پہلے ہی موبائل فونز کی اسمبلنگ کر رہی ہیں جن میں کیو موبائل، جی فائیو، انفنیکس، آئی ٹیل اور وی جی او ٹیل شامل ہیں۔ تین سال میں پاکستان میں مقامی سطح پر چار کروڑ تیس لاکھ فون تیار ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق 2019 میں مقامی سطح پر دس برانڈز کے ایک کروڑ پانچ لاکھ فون اسمبل کیے گئے، 2020 میں پاکستان میں ایک کروڑ سترہ لاکھ جبکہ 2021 میں دو کروڑ نو لاکھ فون تیار کیے گئے ہیں۔ حکومت نے اب تک 19 کمیپنوں کو موبائل فونز تیاری کے لائنس جاری کر رکھے ہیں۔
کراچی میں سام سنگ ٹی وی کی پیداوار کا آغاز
اس سے قبل 6 دسمبر کو پاکستان ميں پہلا ٹی وی اسمبلنگ پلانٹ آپریشنل ہوگيا تھا۔ پاکستانی کمپنی آر این آر انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ نے سام سنگ ایلیکٹرونکس کے مشترکہ تعاون سے کراچی میں ٹی وی سيٹ بنانا شروع کر دیے تھے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر سالانہ 50 ہزار ٹی وی سیٹس بنائے جائيں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگلے 2 سال میں ٹی وی سیٹس کی پیداوار ایک لاکھ سیٹس تک پہنچ جائے گی، یہ حکومت کی میک ان پاکستان پالیسی کا نتیجہ ہے، پاکستانی کمپنیوں کو عالمی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرنی چاہیئے۔
واضح رہے گزشتہ سال ستمبر میں مشیر تجارت نے اعلان کیا تھا کہ سام سنگ الیکٹرانکس کراچی میں ٹیلی ویژن کی تیاری کیلئے پلانٹ لگانے پر کام کررہی ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/SZnjkXdtL
0 Comments