اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی سینیٹ سے منظوری کے بعد اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں آج بروز پیر دوران ٹریڈنگ 250 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
پی ایس ایکس کی ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری دن کے دوران 252 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 11 بج کر 24 منٹ پر 100 انڈیکس 45 ہزار 330 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ورلڈکال ٹیلی کام لمیٹڈ کے شیئر کی قیمت 0.90 فیصد اضافے سے 2.23 روپے، ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کی قیمت 1.83 فیصد اضافے سے 7.25 روپے ہوگئی جبکہ ہنو پاک موٹرزلمیٹڈ کی قیمت 6.37 فیصد کمی سے 353 روپے ہوگئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد حکومت نے آئی ایم ایف کی قرض پروگرام بحالی کے حوالے سے تمام شرائط پوری کردی ہیں جس کے بعد آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان روشن ہوگیا ہے جس کا فیصلہ رواں ہفتے آئی ایم ایف کے ہونے والے جائزہ اجلاس میں کیا جائے گا جس سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور حصص کی خرید کا رجحان زیادہ ہے۔
اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینیٹ سے منظور
واضح رہے جمعہ کو چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں ترمیمی بل کی شق وار منظوری ہوگئی، حکومت نے 43 جبکہ اپوزیشن نے 42 ووٹ حاصل کیے، اپوزیشن کا دوبارہ گنتی کروانے کا مطالبہ کردیا تاہم سینیٹ نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کر لیا۔
اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینیٹ سے منظور ہوجانے کے بعد اب 2 فروری کو آئی ایم ایف کے ہونے والے اجلاس میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/uP3pTyl7Y
0 Comments