ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 0.51 فیصد سے بڑھ کر 15.9 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔
گزشتہ ہفتے برائلر چکن، ٹماٹر اور گھی سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، کراچی میں برائلر چکن سب سے مہنگا 310 روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔
ایل پی جی، لہسن، آلو، پیاز اور دالوں سمیت 11 اشیاء کے نرخ میں کمی دیکھی گئی جبکہ 20 کی قیمتیں برقرار رہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چکن، ٹماٹر، چائے، گھی، چینی، گندم کا آٹا، بیف، مٹن، دودھ، دہی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ لہسن، آلو، پیاز، انڈے، دالیں، گڑ، ایل پی جی، لکڑی سستی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق زندہ برائلر چکن 32 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔
from SAMAA https://ift.tt/kiNnH6I
0 Comments