ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے اگلے 2 روز اہم ہیں،ملک میں اگرمہنگائی کی ایسی ہی صورتحال رہی تو ہمارے پاس کئی آپشنز کھلے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالدمقبول صدیقی نے بتایا کہ ملک میں مہنگائی بہت بڑا مسئلہ ہے تاہم اس مشکل وقت کو اچھی طرح سے ہينڈل کیا جاسکتا تھا اور وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ تھوڑی سی سنجیدگی کی ضرورت ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر ایسی صورتحال رہی تو ہمارے پاس کئی آپشنز کھلے ہیں تاہم درست اقدامات پر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑےہونگے۔
انھوں نے کہا کہ 50سال سے پیپلزپارٹی کو کراچی میں کوئی مینڈیٹ نہیں ملا،کسی کو جاگیرمیں سندھ نہیں ملا ہوا ہے۔
خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ اگر الیکڈیبلزسے جيتنا ہے کہ تو کہاں کی تبدیلی آئی ہے، جس جدوجہد کا حصہ ہیں اس خواب کو دیکھنے والوں سے اظہار عقیدت کیا جائے۔ ایسےپاکستان اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جس میں عام پاکستانی اپنے دل کا حال بیان کرسکے،ملک میں ایسا نظام لاناچاہتے ہیں جہاں جاگیردارانہ جمہوریت اور وسائل کے زور پرکوئی امیدوار انتخابات میں کامیاب نہ ہوسکے کیوں کہ اس کی وجہ سے عام آدمی ایوانوں میں نظر نہیں آتے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ جب بھی کوئی جبر کے نظام میں جا کرتبدیلی لاتا ہے تو مشکلات ہمارا نصیب بن جاتی ہے تاہم 35 سال سے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے اور جو منفی پروپیگنڈا ہمارے لئے کیا گیا وہ ہمارے لئے بہترثابت ہوا۔
from SAMAA https://ift.tt/p5UeXaI
0 Comments