Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

روس یوکرین جنگ:6زبانوں میں رپورٹنگ کرتےصحافی کی ویڈیو وائرل

روس کی جانب سے یوکرین کے علیحدگی پسندوں کی مدد کے لیے فوجی آپریشن کی رپورٹنگ کے دوران 6 مختلف زبانوں میں رپورٹنگ کرنے والا برطانوی صحافی سب کی توجہ حاصل کررہا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن جمعرات کی صبح یوکرین کے مشرق میں موجود علیحدگی پسندوں کی مدد کے لیے فوجی آپریشن کاحکم دیا ہے جسا کے بعد یوکرین میں مارشل لا نافذ کردیاگیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیوٹن نے جمعرات 24 فروری کی صبح 6 بجے ٹی وی پرمختصربیان میں کہا کہ، ‘ میں نے فوجی آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے’۔

اس دوران رپورٹنگ کے لیے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں موجود امریکی خبررساں ایجنسی اے پی کے لیے کام کرنے والے فلپ کروتھرنامی صحافی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہے جس میں وہ مختلف ٹی وی چینلزکے لیے 6 زبانوں میں صحافتی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے صحافی کوانگریزی،فرانسیسی،جرمن، ہسپانوی، ولندیزی اور لکسمبرگش زبانوں میں رپورٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مختلف زبانیں جاننا انوکھی بات نہیں لیکن فلپ کی مہارت انہیں منفرد بنارہی ہے، وائرل ویڈیو کو کروڑوں صارفین دیکھنے کے بعد اپنی پسندیدگی کا اظہارکرچکے ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/ht2R1Ew

Post a Comment

0 Comments