Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

روس یوکرین کیساتھ دو شرائط پر مذاکرات کیلئے تیار

Russia
فوٹو: اے ایف پی

کریملن کے پریس سیکریٹری دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ماسکو یوکرین میں اس وقت جاری روسی فوجی کارروائی کے حوالے سے کیف کے ساتھ ہتھیار ڈالنے کی شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

دیمتری پیسکوف کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے یوکرینی ہم منصب سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لیے یوکرین کو غیرجانبدار رہنے کی ضمانت اور ہتھیار ڈالنے کا وعدہ کرنا ہوگا۔

یہ شرائط یوکرین کو غیر مسلح اور ڈی نازیفائی کر دے گی جبکہ روس کو لاحق سیکیورٹی خطرات کا بھی خاتمہ ہوگا۔

دیمتری پیسکوف نے واضح کیا کہ غیر جانبدار حیثیت اپنانے اور ہتھیار ڈالنے کی شرائط سے نام نہاد ’’ریڈ لائن‘‘ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

پریس سیکریٹری نے مزید کہا کہ یوکرین اگر مذکورہ شرائط پر بات کرنے کو تیار ہوا تو روسی صدر مذاکرات کے وقت کا تعین کریں گے۔

دیمتری پیسکوف نے بتایا کہ روسی صدر کی جانب سے تمام فیصلے لیے جا چکے ہیں اور اہداف حاصل کیے جائیں گے جبکہ آپریشن کے اپنے اہداف ہیں انہیں حاصل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ پیشکش دی کہ روس فوجی کارروائی روک سکتا ہے اگر یوکرین مطالبات ماننے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات 24 فروری کی صبح روس نے یوکرین پر حملہ کیا جو تاحال جاری ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/LsVr6Mi

Post a Comment

0 Comments