آڈیوومیوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹی فائے کی پاکستان میں ریلیزگزشتہ سال موسیقی سےمحبت کرنے والےافراد کے لیے ایک بڑی خوشخبری تھی۔
حال ہی میں میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے پاکستان میں ایک سال مکمل کرنے کا جشن مناتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل دنیا کی 80 سے زیادہ نئی مارکیٹوں میں سروس شروع کی گئی اور ان 365 دنوں میں ہم پاکستانی موسیقی سے محبت کرنے والوں کو مزید موسیقی دریافت کرتے ہوئے، مقامی فنکاروں کو اپنے کام کےلیے میگا فون تلاش کرتے ہوئے، اور پاکستانی آرٹسٹس کو پوری دنیا میں مقبول ہوتے دیکھ رہے ہیں۔
تو پھرانٹرنیشل لیول پرسب سے زیادہ اسٹریم کیا جانے والا پاکستانی آرٹسٹ کون ہے؟
اعدادوشمار کے مطابق عاطف اسلم اسپاٹی فائی پر سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے پاکستانی فنکار کے طورپر سامنے آئے ہیں، ان کے بین الاقوامی طور پرمقبول ترین گانوں میں کدی تے ہنس بول، تیرے سنگ یارا اور جینا جینا شامل ہیں۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پرراحت فتح علی خان، تیسرے پرنصرت فتح علی خان جبکہ مومنہ مستحسن اور بلال سعید بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
اسپاٹی فائی کے آغاز پرکئی معروف گلوکاروں نے اپنی ٹویٹس میں اس کی پاکستان میں بھی دستیابی پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کے گانوں کی مکمل فہرست ایپ میں موجود ہے۔
FINALLY!!! honoured to be a part of history. #SpotifyInPakistan pic.twitter.com/x1u9uMzPck
— Asim Azhar (@AsimAzharr) February 24, 2021
It’s official, @Spotify is now in Pakistan! Also just got word that my entire catalogue is on the app, have you downloaded it yet? pic.twitter.com/PIZOonwevC
— Hadiqa Kiani (@Hadiqa_Kiani) February 24, 2021
کیونکہ باضابطہ سروس کے آغاز سے قبل پاکستان میں اسے صرف کریک یا وی پی این کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا تھا۔
from SAMAA https://ift.tt/Plo6jad
0 Comments