Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

جے10اسکواڈرن کے 25 طیارے تیئس مارچ کو فلائی پاسٹ کرینگے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اس سال پریڈ پر 25 طیاروں پر مشتمل جے 10 اسکواڈرن فلائی پاسٹ کرے گی، پریڈ کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں، تمام افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پریڈ کے دن شان و شوکت بڑھائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے فیصلے میں بڑا فاصلہ پڑا ہوا ہے، ساڑھے 3 سال میں ہم نے سب کو پیکج دیا، پہلی مرتبہ غریب عوام کو پیٹرول میں ریلیف دیا، بڑے آدمی کو کچھ ملے تو کوئی سوال نہیں کرتا، جب بھی غریب آدمی کو کچھ ملتا ہے لوگ باتیں کرتے ہیں، غریب ہی غریب کی مخالفت میں باتیں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول والا مارچ اپنا ہی مارچ ہے، اس کی خیر ہے، ان کو اربوں روپیہ لگا کر اسلام آباد آنے دیں، سب ٹھیک ہوگا، اپوزیشن لانگ مارچ 23 مارچ سے آگے لیجانا چاہیں تو بہتر ہے۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ آفت دروازہ کھٹکھٹا کر نہیں آتی، سول ڈیفنس کو ہمہ وقت ناگہانی آفات کیلئے تیار رہنا چاہیے، سول ڈیفنس کی فارن ٹریننگ بھی ہونی چاہیے، نوجوان نسل کو سول ڈیفنس سے آشنا ہونا ضروری ہے، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں تعارفی پروگرام کریں اور لوگوں کو ٹریننگ دیں۔

پریس کانفرنس میں تیئس مارچ کی پریڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ رواں سال تیئس مارچ کو ہونے والی پریڈ میں 25 طیاروں پر مشتمل جے 10 اسکواڈرن فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کرے گی۔



from SAMAA https://ift.tt/BOAMl0b

Post a Comment

0 Comments