اینٹی کرپشن کورٹ راولپنڈی نے مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزم کو 10،10لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیدیا۔ درخواست ضمانت پر فیصلہ اسپیشل جج اینٹی کرپشن مسرور زمان نے سنایا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے 12 مارچ کو مبینہ کرپشن کیسز میں ملوث چوہدری تنویر کو گرفتار کیا تھا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق چوہدری تنویر کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا جس وجہ سے ان کو کراچی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا۔
چوہدری تنویر پر پنجاب اینٹی کرپشن میں کرپشن کیسز ہیں۔ گرفتاری کی وقت سابق ن لیگی سینیٹر کراچی سے دبئی فرار کی کوشش کر رہے تھے۔ چوہدری تنویر پر سرکاری اراضی پر قبضے کے کیسز بھی ہیں۔
حکام کے مطابق چوہدری تنویر نے قبضے کی زمین پر غیر قانونی گھر اور پلازہ تعمیر کیا تھا، ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے۔ خیال رہے کہ 2019 میں ایف بی آر کے بے نامی زون نے سینیٹر چوہدری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کیا تھا۔
ایف بی آر کا کہنا تھا کہ سینیٹر چوہدری تنویر 7 ہزار 125 کنال زمین کے مالک ہیں، جائیداد کی مالیت 15 ارب روپے سے زائد ہے جب کہ اراضی چوکیدار، سیکورٹی گارڈ اور گن مین کے نام ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/oAGM3d2
0 Comments