Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

مردوں سے خواجہ سرا بننے تک کی دکھ بھری کہانی

لاہور میں جنس تبدیلی کا رجحان بڑھنے لگا ہے۔زیادہ پیسے کمانےکی خاطر مرد خواجہ سرا بننے لگے۔

لاہور کا سابق پولیس اہلکار وحید الزماں سرجری کروا کر صائمہ بن گیا۔ سماء سے بات کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ پہلے لوگ دیکھ کر سیلوٹ کرتے تھے تاہم اب نفرت سے دیکھتے ہیں۔

اس نے بتایا کہ پیسے کی لالچ کے باعث اس نے پولیس کا ادارہ چھوڑ کر خواجہ سرا بننے پر ترجیح دی۔

اس نے مزید بتایا کہ زندگی میں اب پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں باقی رہا ہے، والدین سمیت بہن بھائی سب دور ہوگئے ہیں۔

ایسی ہی ایک اور کہانی کاشی نامی خواجہ سرا کی ہے جس نے جنس تبدیل کروا کر اپنے گھر والوں کو غربت کی دلدل باہر نکالا۔

سماء سے بات کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ اس نے اپنی والدہ کو حج کروایا اور گھر بنایا جبکہ بہن کے بچوں کو علم کے زیور سے آراستہ کیا۔کاشی کو گھر والوں کا بوجھ اٹھانے کی خوشی  سے کہیں زیادہ دکھ بھائی کے جنازے کو کاندھا نہ دینے کا ہے۔

صائمہ اور کاشی نےبڑا قدم اٹھا کرزندگی کی کچھ خواہشیں تو خرید لیں لیکن دامن میں اتنی حسرتیں رہ گئیں کہ دامن تنگ پڑنے لگا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/lip2N14

Post a Comment

0 Comments