حدیقہ کیانی 90 کی دہائی میں میوزک انڈسٹری کا ایک ایسا نام تھیں جو بہت سے دلوں پرراج کرتا تھا، اداکاری میں ڈیبیو نے انہیں ایک نئی پہچان دی اورآج ایک بارپھروہ اسی عروج کا مزہ چکھ رہی ہیں۔
کم عمری میں گلوکاری کا آغازکرنے والی حدیقہ کافی عرصےبعد اداکاری کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں بھی خاصی متحرک نظرآرہی ہیں، قوالی کے بعد حال ہی میں نیا گانا ریلیز کرنے والی حدیقہ ان دنوں کنسرٹس میں بھی مصروف ہیں۔
بوہے باریاں، جانان، من دی موج جیسے کئی ہٹ گانے دینے والی حدیقہ نے انسٹاپرایک ویڈیو شیئرکی جس میں ایک ننھی منی سی مداح ان سے ملنے کے لیےاسٹیج پرآتی ہے۔
بچی سے گپ شپ کے بعد اسے گود میں اٹھا کر’من دی موج’ گانے والی حدیقہ نے اپنے انداز اور نرم مزاجی سے مداحوں کے دل جیت لیے، ان کی اس ویڈیو پرتعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈرامہ سیریل ‘رقیب سے’ میں ایکٹنگ ڈیبیو کے بعد حدیقہ آج کل بلال عباس کے ساتھ ‘دوبارہ ‘ میں نظرآرہی ہیں۔
دوبارہ میں حدیقہ کیانی ایک بیوہ (مہرالنساء) کاکرداراداکررہی ہیں، جو اپنے شوہر(نعمان اعجاز) کی موت کے بعد اپنی زندگی اپنی شرائط پر گزارنے کے لیے آزاد ہے۔ ڈرامے کی کہانی مہرالنساء کی سیریل جدوجہد اوراس مخالفت کے گرد گھومتی ہے جس کا اسے اپنے خاندان اور معاشرے دونوں کی جانب سے سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ خود سے عمرمیں بڑے شوہرکے انتقال کے بعد خود کو دریافت کرتے ہوئے اپنی خواہشات کا تعاقب کرتی ہے اورمرحوم شوہرکی جانب سےعائدکی جانے والی تمام پابندیوں کا خاتمہ کردیتی ہے۔
حدیقہ کیانی دوبارہ کی مقبولیت کے بعد کس بات کی خواہشمند؟
اس ڈرامے کواپنی منفرد کہانی کی بدولت ناقدین اورسامعین کی طرف سے بیحد پذیرائی ملی ہے، اسکرین پربہت سے دقیانوسی تصورات کیخلاف کھڑے ہونے پرڈرامے کی تعریف کی جا رہی ہے جس میں خاص طور پر کم عمر مردوں سے شادی کرنے کا انتخاب کرنے والی خواتین کے بارے میں معاشرے کا ردعمل شامل ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/v3csNRj
0 Comments