Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

کراچی:سابق پولیس افسرکاقتل، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات جاری

karachi-police

کراچی میں سابق پولیس افسر کے قتل میں گرفتار عالم بلوچ سے تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

گرفتار ملزم عالم بلوچ لیاری گینگ وار کے ایک اہم کردار ارشد پپو کا بیٹا ہے۔ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ سابق سب انسپکٹر چاند خان کے قتل سے پہلے اس کی کوئی ریکی نہیں کی تھی،دوست اعظم نے کہا تھا کہ چاند خان کو قتل کرکے اپنے باپ کا بدلہ لو۔

اس نے بتایا کہ قتل میں استعمال پستول اورموٹرسائیکل کا انتظام ساتھی اعظم نے کیا اورقتل کے بعد  بلدیہ میں واقع گھر چلا گیا تھا جبکہ اعظم ناظم آباد میں اپنے گھر گیا تھا۔

اس نے یہ بھی بتایا کہ اعظم نے کہا تھا کہ کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں اور اس حوالے سے کوئی گرفتاری نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ سابق سب انسپکٹر چاند خان اور محکمہ تعلیم بلوچستان کے ملازم عبدالرحمان کو 22 مارچ کی صبح کراچی کے مصروف ترين علاقے صدر ميں دن دہاڑے گولياں مار کر قتل کيا گيا تھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آنے کے بعد قاتلوں کی تلاش شروع کی گئی، تفتیش میں پتہ چلا کہ لیاری گينگ وار کے مرکزی کردار ارشد پپو کے بيٹے عالم بلوچ نے باپ کے قتل کا بدلہ لينے کيلئے دونوں کو قتل کیا۔

پولیس نے عالم بلوچ کو گرفتار کرلیا جس نے دوہرے قتل کا اعتراف بھی کرليا تاہم گولیاں چلانے والا ملزم تاحال گرفتار نہيں ہوسکا۔

رینجرز کے کرنل نصر کا کہنا تھا کہ يہ واقعہ ذاتی دشمنی کا ہے،جس کا لیاری گینگ وار کے دوبارہ متحرک ہونے سے کوئی تعلق نہيں ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/x0I14Su

Post a Comment

0 Comments