وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں صورتحال کی تبدیلی ہمسایوں کی توجہ کی متقاضی ہے۔
چین میں افغانستان کے حوالے سے ہمسایہ ممالک کے اجلاس سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کیا۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کا افغانستان کے استحکام میں کلیدی مفاد وابستہ ہے اور ہمارانکتہ نظرتھا کہ ہمسایہ ممالک مل بیٹھ کراپنےخیالات سےسب کو آگاہ کریں۔
شاہ محمود نے کہا کہ 15اگست2021کے بعد افغانستان میں ایک نئی حقیقت نےجنم لیا اورافغانستان میں صورتحال کی تبدیلی ہمسایوں کی توجہ کی متقاضی ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمےکےاعلان کاخیرمقدم کرتےہیں اور انسانی بنیادوں پرافغانستان کوعالمی امداد کی فراہمی میں پُل کا کردارادا کیا ہے۔
شاہ محمود نے بتایا کہ افغانستان میں جنگ ختم ہوچکی تاہم لاکھوں افغان بچے بھوک اورفاقوں کا شکارہیں جبکہ اسپتالوں میں ادویات،آلات اوراہلکاروں کی شدید کمی درپیش ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ غیرملکی بینک میں افغان منجمد اثاثے افغان قوم کی ملکیت ہیں،افغانستان ایک طویل جنگ کے سائے سے باہر آرہا ہے۔
یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ افغان اتھارٹیز لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی کی اجازت جاری رکھے اور انسانی حقوق کے فروغ جیسے مثبت اقدامات جاری رکھےجائیں۔
from SAMAA https://ift.tt/rqY5yCJ
0 Comments