
حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پرسب سے زیادہ وائرل ٹرینڈ ‘کچابادام’ سے شہرت پانے والے مونگ پھلی فروش بھوبن بدیاکرٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔
کچابادام پرڈانس چیلنج ٹک ٹک سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپرمقبول ترین ہے جہاں سبھی اپنی صلاحیتوں کےجوہردکھاتے ہوئے اپنی ویڈیوزشیئرکررہے ہیں، یہ گانا سب سے پہلے گلی گلی گھوم کرمونگ پھلی فروش کرنے والے بھوبھن نے گایا جن کا تعلق بھارتی مغربی بنگال سے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیکنڈ ہینڈ گاڑی خریدنے والے بھوبھن آبائی علاقے میں ڈرائیونگ کے دوران گاڑی پیچھے کرنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوئے جنہیں فوری طور پراسپتال لے جایا گیا اور طبی امدادکے بعد فارغ کردیا گیا۔
انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بھوبن نے کہا کہ ان کے چہرے پر چوٹیں آئی ہیں لیکن اب وہ ٹھیک ہیں اورمکمل صحتیاب ہوتے ہی کام کا آغازکردیں گے۔
راتوں رات شہرت پانے والے بھوبھن کوہرگزاندازہ نہیں تھا کہ یہ گانا اتنا مقبول ہوگا، تاوقتیکہ سُننے والوں میں سے کسی ایک نے اُن کی ویڈیوسوشل میڈیا پراپ لوڈ کی اوروہ عام مونگ پھلی فروش سے اسٹار بن گئے۔
گانے کی ویڈیوپہلی باربھوبھن کی آوازکے ساتھ 29 نومبر 2021 میں وائرل ہوئی تھی، جسے اب تک 2 کروڑسے زائد افراد ایکھ چکے ہیں۔
یہ گانا یو ٹیوب پرری مکس ورژن میں بھی دیکھا جاسکتا ہے جس میں بھوبھن کےعلاوہ ایک اورگلوکاربھی ہے۔
بھوبھن جوانی میں گانے کا شوق رکھتے تھے لیکن غم روزگار نے اسے پروان نہ چڑھنے دیا اس لیے وہ اس بات پربھی بہت خوش ہیں کہ ری مکس ورژن سے اُن کاگلوکاربننے کاخواب بھی پوراہوا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع کے لکشمی نارائن پور پنچایت کے گاؤں کرلجوری کے رہائشی بھوبھن کے خاندان میں ان کی اہلیہ، دو بیٹے اورایک بیٹی شامل ہیں۔ شہرت حاصل کرنے سے پہلے وہ روزانہ تقریباً 250 روپے کماتا تھا۔
آج تک کو دیے جانے والے انٹرویو میں بھوبھن کا کہنا تھا کہ، ‘میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ لوگ میرے گانے کے بارے میں جانیں اور حکومت میرے خاندان کے رہنے کے مستقل انتظامات کرنے کے لیے فنڈزمیں میری مدد کرے۔ میں انہیں کھانے کے لیے اچھا کھانا اور پہننے کے لیے اچھے کپڑے دینا چاہتا ہوں’۔
گزشتہ ہفتے بھوبھن نے کولکتہ کے ایک کلب میں بھی پرفارم کیا تھا۔
from SAMAA https://ift.tt/oBmZCFL
0 Comments