Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

احدکے اسٹیج پر آتے ہی’سجل،سجل’ کےنعرے لگ گئے

سجل علی اوراحد رضامیر کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پرسب سے زیادہ زیربحث ہیں تاہم اس جوڑی میں سے کسی کی جانب سے بھی تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دونوں کافی عرصے سے ایک ساتھ نہیں دیکھے جارہے ،حتیٰ کہ احد اور ان کے اہل خانہ سجل کی بہن اداکارہ صبورعلی کی شادی کی تقریب میں بھی نظرنہیں آئے، حال ہی میں سجل نے انسٹا گرام پراپنے نام کے ساتھ شادی کے بعد لگایا جانے والا احد رضا میرکا نام بھی ہٹا دیا ہے۔

گزشتہ روزآمنہ عیسانی نامی صحافی کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ سجل اور احد کے درمیان باقاعدہ طور پرطلاق ہوچکی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انتہائی جذباتی ردعمل دیکھنے میں آیا، جہاں بیشترنے اس خبرپررنج وغم کااظہار کیا وہیں ایک خاتون پرستار کی شدت غم سے جان سے جانے کی خبر بھی افسوس کے ساتھ ساتھ انتہائی تحیرکا باعث بھی بنی۔

صرف پاکستان ہی نہیں، بیرون ملک بھی شوبزکی اس مقبول ترین جوڑی کے مداح انہیں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خاصی وائرل ہے جس میں دبئی ایکسپو 2022 میں شریک احد کے اسٹیج پرآتے ہی انہیں انتہائی غیرمتوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

احد کی جانب سے مائیک سنبھالتے ہی شرکاءنے زوروشور سے سجل ، سجل کے نعرے لگانے شروع کردیے جس پر اداکارنے شکریہ کہا۔

اس جوڑی کے مداح علیحدگی یامممکنہ طلاق کی خبرکوافسوسناک قراردیتے ہوئے اپنے تبصروں میں نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ ایسی خبریں غلط ثابت ہونے کے لیے دعاگوہیں۔

سجل اور احد کی شادی 14 مارچ 2020 کوابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پر ہوئی تھی جس میں صرف فیملی کے افراد اورشوبزسے سجل کی چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔



from SAMAA https://ift.tt/PA3OtIY

Post a Comment

0 Comments