
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہترین ٹیم ہے اور میزبان ٹیم کو شکست دینے کےلیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔
راولپنڈی میں ویڈیو کانفرنس کرتےہوئے آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار کھیلنے کا موقع ملےگا اوران کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی بھرپورکوشش کریں گے۔
اسٹیواسمتھ کا کہنا تھا کہ ابھی معلوم نہیں کہ پاکستان میں کیسی پچز ملیں گی اور یہ اسپنرز کے لیے سازگار ہونگی یا فاسٹ بالرز کو مدد ملے گی۔
انھوں نے پاکستان میں سیکیورٹی کو بہترین قرار دیا اور کہا کہ کرکٹ ٹیم خود کو محفوظ سمجھ رہی ہے اور ایشیز2019 کے بعد یہ پہلاغیرملکی دورہ بھی ہے۔پاکستان میں تاریخی دورے کے لیے پرجوش ہیں اورمختلف کنڈیشنزمیں کھیلنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
انھوں نے شاہین شاہ آفریدی اورحارث رؤف کو تیز ترین اچھےبالرز قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین کھلاڑی آرہے ہیں جبکہ میزبان ٹیم کو شکست دینے کےلیے بہترین کرکٹ کھیلنا پڑے گی کیوں کہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں۔
from SAMAA https://ift.tt/b8whg2A
0 Comments