چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس میں الیکشن کمیشن نے کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں انتخابات 29مئی کو کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
حکام کے مطابق شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے الیکشن کمیشن بلوچستان میں انتخابات کاشیڈول ایک دو روزمیں جاری کرے گا۔
اجلاس میں طے ہوا کہ اسلام آباد کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 19مئی کو ہوگی۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن نے موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ خیبرپختونخوا ميں بلدياتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مقررہ تاریخ پر ہی ہوگا۔
خیبرپختونخوا بلدياتی انتخابات کا دوسرامرحلہ 31 مارچ کو ہوگا۔ 31 مارچ کو صوبے کے 18 اضلاع میں الیکشن شیڈول ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/CEiapvh
0 Comments