قومی اسمبلی کا اجلاس برخاست ہوا تو اراکین پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کیلئے پہنچ گئے۔ مگر ستم در ستم یہ کہ آج شہر اقتدار کے موسم نے بھی ساتھ نہ دیا۔ اراکین پارلیمنٹ کے باہر سورج کی تپتی دھوپ سے بچنے کے جتن کرتے رہے۔ تاہم اس وقت دلچسپ صورت حال دیکھنے میں آئی جب شہباز شریف دھوپ کی شدت برداشت نہ کرسکے۔ پہلے کاغذ کا سہارا لیا، اس سے بھی فائدہ نہ ہوا تو، ٹوپی منگوا لی، مگر یہ بھی میاں آفتاب کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، جس پر میاں شہباز شریف کو چھتری کی مدد لی۔ صرف یہ ہی نہیں دھوپ سے بچنے کیلئے دیگر اپوزیشن ارکان نے بھی چھتری کا سہارا لیا اور بعد ازاں شہباز شریف بلاول کو بھی چھتری کے سائے تلے لے آئے۔
from SAMAA https://ift.tt/4aTUXuD
0 Comments