Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ناظم جوکھیوقتل:نامزدپی پی ایم این اےووٹ ڈالنےوطن آرہاہے،شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ مفرور قاتلوں کو بھی ووٹ ڈالنے کیلئے دبئی سے لایا جا رہا ہے۔ ہم تمام راستے صاف رکھیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پاکستان پیپلزپارٹی کا ایم این اے جام عبدالکریم ووٹ ڈالنے وطن واپس آ رہا ہے، جسے ایئرپورٹ پر گرفتار کرکے سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سلسلے میں آئی جی سندھ پولیس کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ جام عبدالکریم کو گرفتارکرکے اس کا نام ای سی ایل اور انٹر پول میں ڈالیں گے۔

گزشتہ سال نومبر میں سندھ کے رہائشی ناظم جوکھیو نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ ملیر میمن گوٹھ میں کچھ غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ناظم جوکھیو کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔

ناظم جوکھیو کے لواحقین نے اس مبینہ قتل کے الزام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس گہرام، رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم سمیت 22 ملزمان کو نامزد کیا تھا، جن میں سے بیشتر افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ چند ملزمان ضمانت پر ہیں۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ سال نومبر میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔



from SAMAA https://ift.tt/ZrKQbuV

Post a Comment

0 Comments