بلاول بھٹوزرداری کی زبان پھسلنے پرسوشل میڈیا پرمقبول ترین جملہ اب میمزسے ایک قدم آگے نکل کرموسیقی کی دنیا تک پہنچ گیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کے دوران سلام آبادمیں خطاب کرنے والے بلاول بھٹوزرداری نے جوش خطاب میں حکمرانوں کو للکارتے ہوئے ٹانگیں کانپ رہی ہیں کو ‘کانپیں ٹانگ رہی ہیں ‘ کہہ دیا تھا، جملے سے لطف اندوز ہونے والوں نے سوشل میڈیا پر اتنی میمز بنائیں اور تبصرے کیے کہ یہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
This is beyond funny!! #کانپیں_ٹانگ_رہی_ہیں. pic.twitter.com/mTki3woQqf
— Maryam Nawaz (@maryamnawazkhan) March 8, 2022
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارظہیرعباس خان نے اس جملے پرایک گانا بنا ڈالا جس کی ویڈیوانہوں نےفالوورزکے لیے انسٹا پر شیئرکی ہے۔
بلاول کے ویڈیو کلپ اور ‘ اسلام آباد میں کانپیں ٹانگ رہی ہیں’ کو گانے میں استعمال کرنے کے علاوہ اس میں وزیراعظم اور چیئرمین پیپلزپارٹی کی موازنہ کرتی تصاویربھی شامل کی گئی ہیں، جبکہ آخرمیں پنجابی ٹوئسٹ بھی سُننے کو ملے گا۔
گلوکار نے قہقہوں والے ایموجیز کے ساتھ کیپشن میں لکھا،’گزشتہ ہفتے بلاول نے شاندار جملے ادا کیے تھے ، میں نے وہ بہترین بول لےکرایک گانا بناڈالا، بلاول بھٹو اور عمران خان مل کر ایک ‘کیوٹ لواسٹوری’ تشکیل دیتے ہیں۔
پُرمزاح گانا تخلیق کرنے والے ظہیرعباس نے پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی واضح کیا کہ وہ کسی سیاسی جماعت کے حامی نہیں ہیں اور یہ گانا صرف تفریح طبع کے لیےبنایا گیا ہے، اس لیے اُن سے نفرت نہ کی جائے۔
ظہیرعباس سےقبل متعدد شوبز سیلیبرٹیزبھی اس جملے پرمزاحیہ ویڈیوز شیئرکرچکی ہیں۔
from SAMAA https://ift.tt/ULEqZbF
0 Comments