پاکستان میں درمیانے رینج کے اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تجربہ حالیہ برسوں میں کچھ خاص بہتر نہیں رہا، ایسے میں اوپو کی جانب سے ایف 21 کے 4 جی اور 5 جی ماڈلز کو حال ہی میں متعارف کرایا گیا ہے، تاہم اسمارٹ فون کے شوقین افراد یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایف 21 پرو کی نمایاں خصوصیات کیا ہیں؟ ہو سکتا ہے کہ ان میں سے کوئی ایک خصوصیت آپ کے دل کو اس طرح سے بھائے کہ آپ موبائل خریدنے پر مجبور ہو جائیں۔
یہ پاکستان میں بنائی گئی بہترین ڈیوائس ہے، خاص طور پر اسٹائل، ان ہینڈ فیل، کیمرہ، ڈسپلے اور فیچر اس کو منفرد بناتے ہیں ۔
جب بھی کوئی نیا موبائل ڈیوائس لانچ کیا جاتا ہے تو سب سے پہلے سوال ایک ہی ہوتا ہے یہ کیا کرتا ہے اور اس میں ایسی کیا خاص بات ہے جو دوسرے فون میں نہیں ہے؟ بہر حال یہ اس فون کی شکل عام فوںز کی طرح ہی ہے لیکن جیسے ہی ہم نے اسے اپنے ہاتھ میں لیا تو ایسا محسوس ہوا کہ یہ ایسی چیز نہیں ہے جس کا ہم نے پہلے تجربہ کیا ہو۔
اوپو ایف 21 پرو میں 6.43 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جب کہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر چھپا ہوا ہے۔ یہ ڈیزائن صرف سن سیٹ اورنج ویرینٹ تک محدود ہے۔ ڈیوائس کا وزن ہلکا ہے اور بیک ڈیزائن دیگر ڈیوائسز سے مختلف اور بہتر محسوس ہوتا ہے۔ فلیٹ ایج ڈیزائن سے ڈیوائس کو پکڑنے میں آرام دہ محسوس ہوتا ہے۔
یہ فون اسنیپ ڈراگون 680 پراسیسر سے لیس ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی تاہم فون کی اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل مائیکرو اسکوپ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ یونٹس کیمرے موجود ہیں۔
پہلا مائیکرو لینس نصب ہے جو 15سے 30گناہ تک زوم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،جو کپڑے، جلد، بال، پودے اور چھوٹے سے چھوٹے کیڑوں کی بھی بہترین تصویر کھینچ سکتا ہے۔
اوپو ایف21 پرو پر 32 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرہ میں سونی آئی ایم ایش 709 سینسر ہے جسے ہم اوپو رینو7 پرو فائیو جی پر پہلے ہی دیکھ چکے ہیں۔ سینسر کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ کم روشنی میں زیادہ حساس ہے۔
اسی طرح اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او یاس 12 سے کیا گیا ہے، اس فون میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جس کے حوالے سے کمپنی کا دعویٰ ہے آپ کے فون کو ایک گھنٹے میں 0% سے 100% تک چارج کر سکتا ہے۔
اگر آپ موسیقی کے شوقین ہیں تو یہ فون آپ کو مایوس کر سکتا ہے کیونکہ ڈیوائس پر کوئی اسٹیریو اسپیکر نہیں ہیں۔ اس کے بجائے آپ کو ایک نیچے مونو اسپیکر ملتا ہے ساتھ ہی اگر آپ کال آف ڈیوٹی اور پب جی جیسی گیمز کا شوق رکھتے ہیں تو آپ کو اس فون سے بہت زیادہ توقع نہیں کرنی چاہیے۔
اس فون کا پریمیم لک، بہترین بیٹری لائف اور کیمرہ کی منفرد خصوصیت اسے اپنے حریفوں سے ممتاز کرتی ہے، پاکستان میں یہ اس وقت فون 52 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔
یہ فون بہت واضح طور پر ان لوگوں کے لیے ہے جو صرف معقول کارکردگی کے ساتھ ایک اچھا نظر آنے والا فون چاہتے ہیں۔
from SAMAA https://ift.tt/QOV1XAf
0 Comments