Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

شریفوں نے اپنا اصل چہرا دکھا دیا ہے،پرویز الہیٰ

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے ن لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے شریفوں کا چہرہ بے نقاب کردیا۔ ہم نے اراکین کو احترام دیا، یہ لوگ پولیس کا استعمال کر رہے ہیں۔

صوبائی اسمبلی پنجاب کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ شریفوں نے اپنا اصل چہرا دکھا دیا ہے، ن لیگ آئی جی پنجاب کو استعمال کر رہی ہے، یہ میرا اختیار ہے کہ اجلاس کب بلایا جائے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے پر رہنما پییپلزپارٹی حسن مرتضی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نمبر گیم کی وجہ سے اجلاس ملتوی کیا گیا، انہیں نمبرز کا خوف تھا۔ جمہوریت کی بحالی کیلئے دوست مزاری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پرویزالہی کی ہر غیرآئینی اور غیرقانونی کام کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ہم نے حکومتی بینچوں پر بیٹھنا تھا۔



from SAMAA https://ift.tt/Kp7q1NA

Post a Comment

0 Comments