محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں عید کے دوران گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
میٹ آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یکم مئی سے تیز مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، یکم اور 2مئی کو کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ اس دوران حیدرآباد، میرپور خاص اور بینظیرآباد میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
میٹ آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہواؤں سے کمزور اسٹر کچر والے علاقوں میں نقصان کا خدشہ ہے۔ عوام احتیاطی تدابیر اپنائے۔ محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں پیر کے روز تک درجہ حرارت میں سات سے نو درجے ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے، تاہم دن ڈھلنے پر گرمی کی شدت میں کچھ کمی متوقع ہے۔
شام اور رات کے اوقات میں میدانی اور پہاڑی علاقوں میں ہوا تیز چلے گی اس کی وجہ سے عارضی ریلیف مل جائے گا لیکن دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوں گے۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات 29 اپریل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جب کہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی تھی، جب کہ رات کو بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے۔
سندھ میں بھی گرمی حدوں کو چھو رہی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ نواب شاہ، مٹھی ، دادو، سکھر اور دیگر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں تربت، سبی اور نوکنڈی میں بھی شدید گرمی پڑی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مارچ کے دوران گرمی نے اکسٹھ سالہ ریکارڈ توڑا ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں 1961 میں مارچ کا مہینہ گرم ترین ریکارڈ کیا گیا تھا۔
پاکستان میں جاری ہیٹ ویو کی وجہ آخر کیا؟
ترجمان میٹ آفس ڈاکٹر بابر شہزاد کا کہنا ہے کہ کچھ ایسی کنڈیشنز ڈیویلپ ہوگئی ہیں کہ ہمارے اپر ایٹماسفیئر میں ہائی پریشر ہے اور اس کی وجہ سے ڈرائی ایئر پریویل کر رہی ہے اور ٹمپریچر بڑھ رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی پیٹرن میں تبدیلی آنیوالے مہینوں میں مزید بڑھے گی جس سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات لازمی ہیں۔
from SAMAA https://ift.tt/uWEaQHk
0 Comments