Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

مسجد نبویﷺواقعے پرمعروف شخصیات کیا کہتی ہیں

گزشتہ روز مسجد نبویﷺ میں پیش آنے واقعہ پرمختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نےاپنی رائے کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف 3روزہ دورے پرگزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھےجہاں انہوں نے وفاقی وزراء کے ہمراہ سب سے پہلے مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پرحاضری دی، اس دوران سخت سیکیورٹی حصارمیں مسجد نبویﷺ میں داخل ہونے والے مریم اورنگزیب اور شاہ زین بگٹی کیخلاف وہاں موجود مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے حامی پاکستانی زائرین نےنعرے بازی شروع کرتے ہوئے انہیں چوراورغدارکہا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند افراد وفد کے ارکان کے خلاف زوردارنعرے بازی کرتے ہوئے ویڈیوزبناتےرہے اورجملے بھی کسے۔

جہاں سوشل میڈیا پرصارفین کی بڑی تعداد اس واقعے کی مذمت کررہی ہے وہیں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھی اپنے ردعمل کااظہارکیا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے حرم کے تقدس کی پامالی کو اسلامی اقدارکے منافی قراردیا۔

شاہد آفریدی نےٹویٹ میں لکھا کہ ، ہ روضہ رسول ﷺ وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت ہے لیکن ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لیےحرم کی حرمت تک بھول گئے’۔

مشرف بہ اسلام ہونے والے سابق کرکٹر محمد یوسف نے لکھا کہ ، ‘آج روضہ رسول ﷺ پر جو کچھ ہوا وہ دیکھ کراے اللّہ میں پوری امت کی طرف سے تجھ سے معافی مانگتا ہوں ‘۔

کامیڈین شفاعت علی نے اظہارافسوس کرتے ہوئے سیاسی قیادت سے بھرپور مذمت کرنے کی درخواست کی۔

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بدتہذیبی اور بدتمیزی کے جس کلچر کو فروغ دیا یے اس نے آج اللہ کے گھر کا تقدس بھی نہیں رکھا ۔

ٹک ٹاکرحریم شاہ نےانسٹاپرشاہ زین بگٹی کے ساتھ شیئرکی جانے والی ویڈیو میں کہا کہ میں ن لیگ کی نہیں عمران خان کی سپورٹر ہوں، لیکن مسجد نبوی ﷺ کا تقدس پامال کیے جانے پربہت افسوس ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے حکومتی وفد کو احتیاط کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دفترخارجہ نے پہلے ہی وارننگ جاری کردی تھی ۔

فواد چوہدری نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے حکومتی وفد کیخلاف اپنے غصےکا اظہار کیا۔

شیریں مزاری نے کہا کہ کرمنل گینگ جہاں بھی جائے گا اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

احسن اقبال نے شیخ رشید کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے ‘ہلڑ بازی کی پلاننگ’ قراردیا۔

واقعے کے بعد مدینہ منورہ میں پی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چند مخصوص عناصر نے مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کیا، ان کیلئے بھی دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں ہدایت دے، ہمارے لوگ بھی وہاں موجود تھے تاہم انہیں اس مقدس مقام کے تقدس کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی



from SAMAA https://ift.tt/4yc1isS

Post a Comment

0 Comments