خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بھی عید الفطر پر تعطیلات سے متعلق نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں عید الفطر پر 5 چھٹیاں دی گئی ہیں۔ تعطیلات پیر 2 مئی سے جمعہ 6 مئی تک ہونگی۔
قبل ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے رواں سال عید کی 4 چھٹیوں کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا، وفاق کے نوٹی فیکیشن کے مطابق عیدالفطر پر 2 مئی بروز پیر سے 5 مئی تک 4 چھٹیاں دی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کو 3 چھٹیوں کی سمری ارسال کی گئی تھی تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 4 چھٹیاں دی گئی ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں عید 3 مئی بروز منگل کے دن متوقع ہے لیکن حتمی فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی 1 مئی اور 2 مئی کے اجلاس کے بعد دے گی۔ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یکم مئی کو اسلام آباد میں ہوگا۔
اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت طلب کرلیا گیا ہے جس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد کئے جائیں گے۔
from SAMAA https://ift.tt/XVjYwcm
0 Comments