Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کرلی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

رجسٹرار آفس نے سنگل بینچ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی نہ لگانے پر اعتراض لگایا تھا۔ پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق نے کیس کو بطور اعتراض کیس فکس کرنے کی استدعا کی۔

پی ٹی آئی کے 17 اراکین پنجاب اسمبلی ایڈوکیٹ اظہر صدیق اور رانا مدثر جے زریعے اپیل دائر کی اپیل میں سنگل بینچ کے حلف سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ وزیراعلیٰ کے الیکشن پر ہاؤس میں مسلم لیگ ن نے پولیس کو داخل کرایا، اس الیکشن میں تحریک انصاف کے اراکین کی پارٹی کے خلاف جانے کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ کو پارلیمانی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں، ہائی کورٹ کا 29 اپریل کا حکم آئین کے مطابق نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ لارجر بینچ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔



from SAMAA https://ift.tt/JErZgjP

Post a Comment

0 Comments