چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روزوزارت خارجہ کا منصب سنبھالا توحلف برداری کی تقریب میں والد آصف علی زرداری اور چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھی شریک تھے۔
بلاول پاکستان کی تاریخ کے کم عمرترین وزیرخارجہ ہیں جن کے نانا اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا بھی پہلا اعلیٰ سیاسی عہدہ یہی تھا۔
حلف بردای کے بعد آصفہ نے آگے بڑھ کربھائی کو مبارکباد دی، اس موقع پرلی جانے والی کئی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہیں۔
Picture of the day pic.twitter.com/H4eqqmx5fN
— Fazil Jamili (@faziljamili) April 27, 2022
سبزلباس میں ملبوس آصفہ کے گلے میں پہنا گیا لاکٹ توجہ کا مرکزبنارہا، قدرے بڑے سائزکے گول ساخت کے اس لاکٹ کی خاص بات اس میں آصفہ کی والدہ اور سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کی تصویر کی موجودگی تھی۔
She kept her mother's photo in necklace. pic.twitter.com/cqKrw4rbaJ
— Saba Hyder (@SabaHyder1) April 27, 2022
محض 33 سال کی عمر میں پاکستان کے 37 ویں وزیرخارجہ بننے والے بلاول سے صدر مملکت عارف علوی نے حلف لیا۔
اس سے قبل نئی حکومت کی تشکیل کے بعد نئی کابینہ نے 19 اپریل کو پہلے مرحلے میں حلف لیا تھا ، دوسری بار 22 اپریل کو اور بدھ 27 اپریل کو وفاقی کایبنہ میں تیسری بارتوسیع کی گئی جس کے بعد ارکان کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 4 وزرائے مملکت بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔
وفاقی کابینہ میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، پی این پی، جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں۔
from SAMAA https://ift.tt/nZBrWRX
0 Comments