Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

چور چور ہوتا ہے چاہے مکہ مدینہ ہی کیوں نہ چلا جائے، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چور چور ہوتا ہے، چاہے مکہ مدینہ ہی کیوں نہ چلا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علما ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ ایسے عمرے کی دینی حیثیت کیا ہوگی؟۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر سابق وفاقی وزیر داخلی شیخ رشید احمد نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے ہمراہ بھاری بھرکم وفد کی سعودی عرب روانگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 100 ملزمان، منی لانڈرز اور مطلوب افراد سعودی عرب جا رہے ہیں۔ علما ہی بتا سکتے ہیں کہ ایسے عمرے کی دینی حیثیت کیا ہوگی؟۔ چور چور ہوتا ہے چاہے مکہ مدینہ ہی کیوں نہ چلا جائے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ عمرے پر موجود پاکستانیوں کے امپورٹڈ حکومت کیخلاف جذبات محسوس کئے جاسکتے ہیں۔ عوام کی بارود سے بھری نظریں چوروں کا پیچھا کر رہی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ عنقریب اللہ خیر کرے گا اور قوم جلد خوشخبری سنے گی۔



from SAMAA https://ift.tt/Zk49cmg

Post a Comment

0 Comments