وزیرِاعظم میاں محمد شہبازشریف اور پاکستانی وفد کیلئے کعبہ شریف کے دروازے کھول دئیے گئے۔
ہفتے کووزیرِاعظم محمدشہباز شریف وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئےمکہ مکرمہ پہنچے۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے زیارتِ خاص کے بعدحجرِ اسود کو بوسہ دیا اور طوافِ کعبہ کیا۔ انھوں نےپاکستان کےامن و سلامتی اورخوشحالی کے لیے دعائیں کی۔
شہبازشریف اور پاکستانی وفد کیلئے کعبہ شریف کے دروازے کھول دئیے گئے۔
اس سے قبل جمعہ کی رات وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان سے شاہی محل میں ملاقات کی۔شاہی محل آمد پرشہزادہ محمد بن سلمان نے معزز مہمان کا شانداراستقبال کیا۔وزیراعظم شہبازشریف کوگارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم شہبازشریف نے اپنےخاندان کےہمراہ روضہ رسول پرحاضری دی اوردرود وسلام کے نذرانے پیش کیے۔اس موقع پرملکی سلامتی وترقی اورامت مسلمہ کے لیے دعائیں کی گئیں۔
from SAMAA https://ift.tt/gwAuDYR
0 Comments