نیپرا نے بجلی 1 ماہ کیلئے 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔
سی پی پی اے کی بجلی 4.05 روپےمہنگی کرنےکی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ترجمان نیپرا نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ سی پی پی اے نے4 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافہ تجویز کیا تھا تاہم اتھارٹی میں اعداد وشمار کی جانچ پڑتال کے بعد3 روپے99 پیسے کی منظوری دی۔
اس فیصلے کا اطلاق کےالیکٹرک کےعلاوہ ملک بھر کے صارفین پر ہوگا اور بجلی صارفین پر آئندہ ماہ 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کے مطابق اپریل میں گیس سے7.82، ایل این جی سے 10.78 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی اور اس کمی کو فرنس آئل سے مہنگی پیداوار کے ذریعے پورا کیا گیا۔
نیپرا حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کوئلے اور فرنس آئل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں اینگرو پاور کا ایک پاور پلانٹ بیلٹ ٹوٹنے کے بعد سے اب تک بحال نہیں ہوا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ymCkcoA
0 Comments