Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

مستونگ موٹر وے: سڑک کنارے بچے کی پیدائش

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامناسب طبی سہولیات کے باعث حاملہ خاتون موقع پر اسپتال نہ پہنچ سکی، جس کی وجہ سے بچے کی پیدائش سڑک پر ہوئی۔

ترجمان نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرویز پولیس کے مطابق مستونگ ویسٹ زون میں موٹر وے پولیس اہلکاروں معمول کے گشت پر تھے کہ مستونگ کے قریب انہوں نے خاتون کو سٹرک کنارے تکلیف میں دیکھا۔

مذکورہ خاتون اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سڑک پر بیٹھی ہوئی تھی۔ اہل کاروں کے پوچھنے پر خاتون کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کی حالت خراب ہے، جس پر پیٹرولنگ ٹیم نے فورا کنٹرول روم پر رابطہ کیا اور لیڈی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف موقع پر پہنچ گیا۔

لیڈی ڈاکٹر کی بروقت مدد فراہم کرنے سے حاملہ خاتون کے ہاں سٹرک کنارے بچے کی پیدائش ہوئی۔

ترجمان کے مطابق ماں اور نومولود بچہ دونوں خیریت سے ہیں جس کے بعد خاتون کو مزید علاج کیلئے شہید غوث بخش اسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا ہے۔ اہل خانہ نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

نوٹ: علاقے میں بنیادی طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث خاتون کو دور افتادہ علاقے میں واقع اسپتال پہنچنا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/qNIKP7Z

Post a Comment

0 Comments