Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

تحریک انصاف کا شیریں مزاری کی گرفتاری پر ملک گیر احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کےرہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شيريں مزاری کے کپڑے پھاڑے گئے، حکومت نےاعلان جنگ کيا ہے تو ہم نے بھی کرديا ہے، آج شام 7 بجے ملک گیر احتجاج ہوگا۔

‘گرفتاری کا طریقہ غیرقانونی تھا’

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے، حقیقی آزادی مارچ نہیں روکا جاسکتا، پولیس گرفتاری کے لیے جاتی ہے تواس کا ریکارڈ ہوتا ہے،شیریں مزاری کی گرفتاری کا طریقہ غیرقانونی تھا، یہ اغواء ہےعدالت اس کا نوٹس لے۔

شیریں مزاری کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے

سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے، محکمہ اینٹی کرپشن نے شیریں مزاری پر بے بنیاد مقدمہ بنایا، اس معاملے کی نہ تو تحقیقات ہوئی نہ ہی شیریں مزاری کو انکوائری کے لئے بلایا گیا۔

حکومت فاشزم کے ذریعے ہمیں جھکانا چاہتی ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی سینیئر رہنما شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا،شیریں مزاری بہت مضبوط اور نڈر رہنما ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت فاشزم کے ذریعے ہمیں جھکانا چاہتی ہے تو یہ اس کی بھول ہے، ہماری تحریک مکمل طور پر پرامن ہے، کل کور کمیٹی اجلاس کے بعد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بھی سوالات اٹھادیئے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/3JB08Oa

Post a Comment

0 Comments