وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چین کے ہم منصب وانگ ژی کے درمیان اتوار 22 مئی کو غیر رسمی ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مختصر بیان کے مطابق گوانگ ژو میں پاکستان اور چین کے وزراء خارجہ کی وفود کے ہمراہ اہم ملاقات ہوئی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی مذاکرات میں موجود تھے۔ پاکستانی وفد کی قیادت بلاول بھٹو زرداری، جب کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے ملک کے وفد کی سربراہی کی۔
مذاکرات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی۔
اس موقع پر چینی ہم منصب وانگ ژی کی جانب سے بلاول بھٹو کو دونوں ممالک کے درمیان یاد گار لمحات کی البم بھی دکھائی گئی۔
دونوں اہم رہنماؤں کی جانب سے مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/yXvBDpi
0 Comments