Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

وفاقی کابینہ کا اجلاس؛ معاشی صورت حال پر غور

وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں ملکی معاشی صورت حال، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر بات ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس ميں ریلوے قوانین ترمیمی آرڈیننس دوہزار بائیس کی منظوری بھی دی جائے گی۔

اجلاس میں آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے متعلق کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اجلاس میں ملکی معشیت کو بہتر کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات بھی زیر غور آئیں گے۔

آج ہونے والے اجلاس میں 10 جون کو پیش ہونے والے بجٹ سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں یوکرین کیلئے بھیجی جانے والی امداد پر بھی حکام نے بریفنگ دی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/PdOEUrA

Post a Comment

0 Comments