Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پاکستان سے حج آپریشن کی تاریخ کا اعلان

حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی حج پرواز 5 اور 6 جون کی درمیانی شب اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔

اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز سے 329 مسافر ، لاہور سے ایئربلیو کی پرواز سے 220 مسافر۔ کوئٹہ سے پی آئی اے کی پرواز سے 164 مسافر اور لاہور سے قومی ایئرلائن کی پرواز سے 393 مسافر حج کیلئے روانہ ہونگے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حج آپریشن کا آغاز ہی پانچ روز تاخیر سے شروع ہوا ہے، پہلی پرواز آج بروز منگل 31 مئی کو روانہ ہونا تھی۔

سیکریٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی کا کہنا ہے کہ حج آپریشن 2022 پلان کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔ حج آپریشن 6 ماہ کی بجائے ایک ماہ مکمل کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

آفتاب اکبر کا یہ بھی کہنا تھا کہ 80 فیصد سے زائد سرکاری عازمینِ حج کی تربیت کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ عازمین حج کو پروازوں سے متعلق اطلاع بذریعہ ویب سائٹ اور موبائل میسیج دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سرکاری عازمین حج پی آئی اے، ایئر بلیو، سرین اور سعودی ائیر لائن کے ذریعے سعودی عرب پہنچیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے تمام عازمین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام عازمین حج جاری تربیتی پروگرامز میں شرکت کو یقینی بنائیں، جب کہ عازمین کو متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطے کی بھی ہدايت کی گئی ہے۔

سیکریٹری ماور حج روانگی کے موقع پر وزارت کا عملہ، بینک، ایئر لائنز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کامیاب حج آپریشن کیلئے مصروف عمل ہیں، جب کہ ڈی جی حج ابرار مرزا کی ہدایت پر معاونین حجاج کی تربیت کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

معاونین حجاج کو رہائش، بلڈنگ، خوراک، ٹرانسپورٹ سے متعلق تربیت دی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈائریکٹر ڈاکٹر اختر عباس نے بتایا کہ معاونین حج کے دوران حجاج کو ہر ممکن طریقے مدد فراہم کریں گے۔ معاونین حجاج خندہ پیشانی سے حاجیوں کی خدمت کریں گے۔

قبل ازیں جمعہ 27 مئی کو قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا تھا کہ گزشتہ حکومت نے سعودی کمپنیوں سے ریال کرنسی میں جن ریٹس پر بکنگ کی تھی، اس کے تحت حج کا ریٹ اس سال 11 لاکھ کا ہونا تھا مگر حکومت نے سعودی کمپنیوں سے بہتر ڈیل کر کے ہوٹلز آدھی قیمتوں پر بک کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مکہ میں جن رہائشی عمارتوں کو گزشتہ حکومت کے دور میں 2600 سے 3500 ریال فی حاجی بُک کیا گیا تھا اب انہیں 2100 ریال میں بُک کیا گیا ہے۔

اسی طرح مدینہ میں جو کمرے 2100 روپے فی ہفتہ پر بک کیے گئے تھے انہیں 720 ریال پر حاجیوں کے لیے بک کیا گیا ہے تاکہ پاکستانی حاجیوں کو اس بار سستا حج مل سکے۔

ان کے مطابق خوراک اور طعام کے اخراجات بھی کم کیے گئے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو حج کا موقع مل سکے۔

گزشتہ ہفتے وزیر ہوا بازی سعد رفیق کو بریفنگ میں پی آئی اے حکام نے بتایا تھا کہ حج آپریشن 31 مئی کو شروع ہوگا اور عازمین حج کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) 31 مئی سے 13 اگست تک پاکستان کے 8 اہم شہروں سے جدہ اور مدینہ منورہ کیلئے حج پروازیں روانہ کرے گی۔

وزیر ہوا بازی سعد رفیق نے اس مقصد کے لیے لاگ اسٹوریج سے ایک بوئنگ 777 اور ایک ایئربس 320 کے حصول کا حکم دیا۔ اس سال کل 81 ہزار پاکستانی حجاج روانہ ہوں گے جس میں سے 32 ہزار سرکاری اسکیم جبکہ 48 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت جائیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/SMiO50V

Post a Comment

0 Comments