Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

راجہ ریاض کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ راجہ ریاض نے سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ججز کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت راجہ ریاض کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔

دو روز قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے سماء سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا تھا کہ بطوراپوزیشن لیڈر اپنا مثبت کردار ادا کروں گا اور پارلیمنٹ میں تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح کے تحت ایشوز کواجاگرکیا جائے گا۔

راجہ ریاض نے واضح کیا کہ قومی اسمبلی کے ایوان میں دیگر اپوزیشن ارکان کو ساتھ لے کرچلا جائے گا کیوں کہ ملک اس وقت اہم ترین قومی اورعوامی مسائل سےدوچار ہے۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ایوان میں اپوزیشن اپنا ذمہ دارانہ کردارادا کرے گی کیوں کہ پوری قوم کوملکی صورتحال کا احساس ہے اور ایسے میں تمام محب وطن حلقوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ 20 مئی کو اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی راجہ ریاض کو قائد حزب اختلاف مقرر کیا تھا۔

قومی اسمبلی میں 16 اراکین نے راجا ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر حمایت کی اوراسپیکر قومی اسمبلی نے حکمنامے پردستخط کئے تھے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/OiUp5su

Post a Comment

0 Comments