پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے اور ٹریڈنگ کے ابتدائی 1 گھنٹے میں کےایس ای 100 انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس بڑھ گئے۔
جمعہ کو کےایس ای انڈیکس میں 43 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔
اسٹاک سرمایہ کاروں کے مطابق حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
آئی ایم ایف کی بڑی شرط پوری ہونے پر سرمایہ کاروں میں زبردست جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لانگ مارچ ختم ہونے پر سیاسی عدم استحکام کی صورتحال میں بہتری آنے پر جمعرات کو بھی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی اور انڈیکس میں 529 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/xvGqLCO
0 Comments