اوکاڑہ میں لائیواسٹاک نے مضرصحت گوشت قبضےمیں لے کرملزمان گرفتارکرلئے۔
اوکاڑہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک ڈاکٹر ابرار احمد کی سربراہی میں کاروائی کی گئی۔
شہر کےہوٹلوں کو مردار اور مضر صحت گوشت سپلائی کرنے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ تین گرفتار ملزمان کی گاڑی سے 150کلو مردارگوشت برآمد کرلیا گیا۔
دوسری گاڑی میں سوار ملزم توقیر اسلحےکےزور پرفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت واجد علی،شکیل احمد،وسیم اقبال کےنام سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/HGwPIa7
0 Comments