محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ۔ جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام اسکولز یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ نوٹی فیکیشن کا اطلاق تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں پر ہوگا۔
تمام پرائيويٹ اسکول نوٹی فیکيشن کے مطابق چھٹياں کرنے کے پابندہوں گے۔
خیبر پختونخوا
قبل ازیں خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی۔
صوبے کے پہاڑی علاقوں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیاں ہوں گی۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی تھی جس میں وفاق کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی پرائمری کلاسز کی بندش کی توثیق کی گئی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کا دورانیہ بھی کم کر دیا گیا ہے، چھٹی جماعت سے آگے کی کلاسز صبح 8 سے ساڑھے 11بجے تک ہوگی۔
اس سے قبل وفاقی نظامت تعلیمات نے گرمی کی شدت کےسبب نئی پالیسی جاری کردی ، جس کے تحت تمام سرکاری اسکولوں میں مانٹیسری سے 5 ویں جماعت تک کو چھٹیاں دیدی گئیں۔ پالیسی کے مطابق 5 ویں اور 8 ویں کے بورڈ امتحانات کا وقت صبح 8 سے 11 بجے تک کردیا گیا۔
وفاق
وفاق کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 30 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کی تجویز دی تھی۔
پنجاب
محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق رواں سال موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوں گی۔ محکمہ نے تمام اسکولوں کی انتظامیہ کو 31 مئی تک طلباء کو گرمیوں کی چھٹیوں کا کام فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
گرمیوں کی چھٹیاں دو ماہ یعنی 31 جولائی تک جاری رہیں گی جب کہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز یکم اگست سے ہو گا۔ نیا نصاب موسم گرما کی تعطیلات میں سرکاری سکولوں کے طلباء میں تقسیم کیا جائے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/YFlK53p
0 Comments