Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ملک میں موسم کی آنکھ مچولی، کہیں بارش تو کہیں شدید گرمی

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت کو قدرے کم کردیا جبکہ کراچی میں گرمی کا زور برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور گرمی کا زورٹوٹ گیا۔

پیر کی صبح لاہور میں درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ دن میں درجہ حرارت 31ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 2 روز تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں کچھ کمی کا بھی امکان ہے۔

ادھر کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

پیر کی صبح کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد رہا جب کہ شہر میں 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی تھی۔

یہ بھی بتایا گیا کہ کراچی کا آج مطلع صاف رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/98jPXHo

Post a Comment

0 Comments