لاہورہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کے میڈیا پر بیانات پر پابندی کی درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کے میڈیا بیانات پر پابندی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس شاہد وحید نے مقامی وکیل اظہرصدیق کی درخواست پرسماعت کی۔
عدالت نے درخواست پروفاقی حکومت اورپیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت،پیمرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسحاق ڈارعدالتی مفرور ہیں اور میڈیا اورچینل ان کےبیانات چلا رہا ہے۔ درخواست گزار نےاستدعا کی کہ عدالت ان کےبیانات پرپابندی کا حکم دے۔
واضح رہے کہ 18 مئی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈارکے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مزید کارروائی اسحاق ڈار کی گرفتاری تک مؤخر کردی تھی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کیے اور اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری کی دوبارہ توثیق کردی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/aKRicUE
0 Comments