وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف کلو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف ملک کے آئینی وزیر اعظم ہیں، پی ٹی آئی حکومت آئینی عمل کے ذریعے ہٹائی گئی، عمران خان اس آئینی عمل کوبھی تسلیم نہیں کررہے، عدم اعتماد کو سبوتاژ کرنے کیلئے بین الاقوامی سازش کا بیانیہ بنایا گیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نےحکومت کو ہٹانے پر دباؤ ڈالنے کے لیے مارچ کا اعلان کیا، ماضی میں پی ٹی آئی نے جو دھرنا دیا وہ انتشار کے سوا کچھ نہیں تھا، جس لانگ مارچ کی بات کی جارہی ہے اس کو خونی مارچ کہہ رہے ہیں، پی ٹی آئی والے گالیوں سےگولیوں پر آگئے ہیں، گزشتہ رات پولیس اہلکار جاں بحق ہوا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ کے نام پر فتنہ اور فساد مارچ کیا جارہا ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں روکا جائے گا، لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جارہی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/3zlIsgV
0 Comments