Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

رواں ماہ پہلی مرتبہ ڈالر کی قدر میں کمی

رواں ماہ پہلی بار روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتے کے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 50پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت 200 روپے 50 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب ہفتہ وار تعطیل کے باعث انٹر بینک میں کرنسیوں کی لین دین معطل رہی۔

فوریکس ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالرکی قیمت خرید اور قیمت فروخت کا فرق بھی 50پیسے ہوگیا ہے جو کرنسی مارکیٹ میں غیر معمولی صورت حال کے باعث دو روپے تک پہنچ گیا تھا جس سے لگتا ہے کہ ڈالرکی قدر میں غیر معمولی کیفیت ختم ہوگئی ہے۔

اس سے قبل جمعہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی اور اب ہفتہ کو ڈالر کی قیمت میں کمی بھی آگئی ہے۔

ڈیلرز کے مطابق غیر معمولی صورتحال پیش نہیں آئی تو آئندہ ہفتے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ عید الفطر کے بعد ڈالرکی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا تھا تاہم 19مئی کو لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد ہونے کے حکومتی فیصلے سے ڈالر کی طلب میں کمی آگئی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/drQuDko

Post a Comment

0 Comments