قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق ہم 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے، یہی حق ہم 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے۔ خدارا اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔
شاہد آفریدی کرکٹ کے علاوہ ملکی سیاسی صورت حال اور کشمیری عوام کے حق میں اپنی واضح رائے کے حوالے جانے جاتے ہیں۔
گزشتہ روز شاہد آفریدی نے کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کو بھارتی کینگرو عدالت کی جانب سے عمر قید سنائے جانے پر بھارت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے تنقید کو برداشت کرنے کے حوالے سے بھی بیان دیا تھا جس پر انہیں پی آتی آئی کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/2ZARL8t
0 Comments