Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

لانگ مارچ کےدوران گرفتارافرادرہا نہ کرنے پروزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

لاہورہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران گرفتارافراد کو رہا نہ کرنے پر ہوم ڈپارٹمنٹ سے ایک گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ میں لانگ مارچ کے دوران کارکنوں کی نظر بندی اور گرفتاریوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے گرفتاری افراد کو رہا نہ کرنے پر ہوم ڈپارٹمنٹ سے ایک گھنٹے میں رپورٹ طلب کی۔

جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استفسار کیا کہ بتایا جائے ابھی تک گرفتارافراد کو رہا کیوں نہیں کیا گیا؟۔

وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود گرفتار افراد کو رہا نہیں کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ،پولیس اہلکاروں پر تشدد کا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے گرفتاری سے بچنے کے لیےعدالت سے رجوع کیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/jehD2Pd

Post a Comment

0 Comments