Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

سرکاری اسکولوں میں سولرانرجی سےبجلی فراہمی کے منصوبےمیں پیش رفت

ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اےڈی پی) نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرکاری اسکولوں کوسولر انرجی سے بجلی فراہمی کے 5 سالہ منصوبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

اے ڈی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سولر پینلز کی تنصیب کیلئے 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض دیا گیا اور

 سولر پینلزکے ذریعے 12 ہزار 700 سے زیادہ سرکاری اسکولوں کوبجلی فراہم کردی گئی۔

اے ڈی بی کے مطابق پنجاب میں 10 ہزار 700 اورخیبرپختون خوا میں 2 ہزار سے زائد اسکولوں کوسولرپینل سے بجلی فراہم کی جارہی ہے اور اس سے 14 لاکھ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کے حصول میں مدد مل رہی ہے۔

اس منصوبے کےتحت 2500بنیادی ہیلتھ یونٹس میں بھی سولر پینل نصب کیئے جارہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے بعض دیہی علاقوں میں یومیہ 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی تھی اور پنجاب کے  10 فیصد دور افتادہ سرکاری اسکول بجلی گرڈ سے منسلک نہیں ہیں۔

اس منصوبے کے تحت پنجاب میں مزید 4200 اور خیبرپختون خوا میں 6 ہزار پینل نصب کیئےجارہے ہیں جب کہ پختون خوا میں 600 چھوٹے ہائیڈرو پاور پلانٹس کی تعمیر کیلئے بھی مدد کی جارہی ہے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2017میں شروع ہونے والا منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/GqavJn6

Post a Comment

0 Comments