شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کلب بے بنیاد ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان ایسا کریں اور بولیں۔
سما کی جانب سے جب ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مبینہ آڈیو من گھڑت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ عمران خان کسی کو کہیں کہ معاملات کو ٹھیک کرادیں۔
واضح رہے کہ ہفتہ 28 مئی کو سابق صدر آصف زرداری اور ملک ریاض کے درمیان گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی، جس میں بظاہر سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے مطابق ملک ریاض کہتے ہیں کہ خان صاحب ( عمران خان) پیچ اپ چاہتے ہیں جس پر آصف زرداری ( تاہم اس کی فرانزک تصدیق نہیں ہوئی) نے کہا کہ اب ناممکن ہے۔
مبینہ طور پر سامنے آنے والی سابق صدر آصف زرداری اور ملک ریاض کے درمیان کی ٹیلی فون پر گفتگو میں سنا جاسکتا ہے کہ ملک ریاض کہہ رہے ہیں کہ آپ کو بتایا تھا کہ کچھ بات کرنی ہے جس پر آپ نے کہا تھا کہ بعد میں کریں گے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ منظر عام پر آنے والے آڈیو کب کی ہے، کیا عمران خان نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد یا کسی اور وقت پیپلزپارٹی سے مدد حاصل کرنے کی کوشش کی تھی یا نہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/gN8Yz1e
0 Comments