ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک افواج ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، جنہوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنانے کیلئے بے لوث کام کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوم تکبر پر جاری بیان میں عسکری ترجمان کا کہنا ہے کہ 24 سال قبل پاکستان نے دھماکے کرکے کم از کم دفاعی صلاحيت کا مظاہرہ کيا۔ پاکستان کی جانب سے کیے گئے ایٹمی دھماکوں سے خطے میں طاقت کا توازن بحال ہوا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان اس بے لوث جذبے کے تحت کام کرنے والے اُن تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، جو تمام مشکلات کے باوجود ثابت قدم رہے اور اسے ممکن بنایا۔
واضح رہے کہ ہر سال 28 مئی کو ملک بھر میں یوم تکبر منایا جاتا ہے، سال 1988 میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے تھے۔ یہ دن اسی وجہ سے ہر سال یوم تکبیر کے نام سے منایا جاتا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Kcz2qey
0 Comments