ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 18 میگاواٹ ہوگیا ہے۔
پاورڈویژن کےمطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 982 میگاواٹ اور طلب 25 ہزارمیگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار 262 میگاواٹ بجلی اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار317 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 963 میگاواٹ ہے جبکہ ونڈ پاورپلانٹس 1ہزار11 اوربگاس پلانٹس 149 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ جوہری ایندھن سے 2ہزار 280 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ ملک کےمختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ لائن لاسز اور بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/eBHQJYZ
0 Comments